آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی تھی۔
Webdesk
|
16 Oct 2024
کراچی:آج کاروباری روز کے دوران ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2200روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 77 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 237654 روپے ہوگئی ہے،عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 22 ڈالر اضافے سے 2675 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی آئی تھی۔
Comments
0 comment