آج سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا
عالمی بازار میں سونا 13ڈالر اضافے سے 4933 ڈالرفی اونس ہے۔
Webdesk
|
18 Feb 2026
کراچی:آج کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونیکا بھا ایکہزار 114 روپے اضافے کے بعد 4لاکھ 42 ہزار 439 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 13ڈالر اضافے سے 4933 ڈالرفی اونس ہے۔
Comments
0 comment