6 hours ago
بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان

ویب ڈیسک
|
7 Aug 2025
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1.89 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کی گئی ہے اور اس کا اطلاق لائف لائن اور پری پیڈ صارفین پر نہیں ہوگا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نیپرا نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ قیمت میں یہ کمی اپریل سے جون 2025 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظور کی گئی ہے۔
نیپرا کے اس فیصلے کے نتیجے میں، ملک بھر کے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ یہ کمی کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے صارفین پر لاگو ہوگی اور اس کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 کے بلوں پر ہوگا۔
Comments
0 comment