بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت کا ریورس گیئر

بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت کا ریورس گیئر

عالمی مارکیٹ میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے
بلندترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت  کا ریورس گیئر

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

کراچی: بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

ہفتے کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں عالمی مارکیٹ میں کمی کی بدولت سونے کے اوپر جاتے ریٹ کو ریورس گیئر لگا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی کے بعد اب یہ 3 لاکھ 13 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔  

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 68 ہزار 947 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اب یہ 2,984 ڈالر فی اونس ہے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!