فی تولہ سونا 5300 روپے مزید مہنگا
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2026
ملکی اور عالمی منڈیوں میں سونا اور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر سے اضافی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
پیر کو فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 544 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے مقرر کی گئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 296 روپے بڑھ کر 8 ہزار 615 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 296 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 385 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت اوپر گئی، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5 ہزار 20 ڈالر تک پہنچ گیا۔
Comments
0 comment