فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار سے بھی متجاوز

فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار سے بھی متجاوز

فی دس گرام کی قیمت بھی 4 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ گئی
فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار سے بھی متجاوز

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2026

عالمی اور ملکی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونا اور چاندی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 923 ڈالر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

اسی رجحان کے تحت پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ سونا 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 14 ہزار 662 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

 فی 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 802 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 41 ہزار 239 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 372 روپے اضافے سے 10 ہزار 275 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 319 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 809 روپے میں فروخت ہونے لگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!