گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ

Webdesk

|

31 Jul 2024

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو صارفین کے لئے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے27 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 236 روپے 99 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 90 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 796 روپے 56 پیسے کردی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت جولائی میں 2 ہزار 769 روپے66 پیسے تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!