سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہی
سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

ویب ڈیسک

|

26 Dec 2023

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2072 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 219600 روپے ہوگئی۔

اسی ظرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 258روپے کے اضافے سے 188272روپے کی سطح پر آگئی۔

 تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے پر مستحکم رہی۔

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!