حکومت نے عوام پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ قیمت 75 روپے سے زائد ہوگئی
ویب ڈیسک
|
11 Jul 2024
حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گراتے ہوئے فی یونٹ فی یونٹ قیمت 77 روپے سے زائد مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کے لیے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔
جس کے تحت کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 8.04 روپے اضافہ ہوگا اور جولائی سے کمرشل صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 77 روپے 15 پیسے ہوگا۔
اسی طرح زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے ہوگیا ہے۔
جنرل سروسز کے لیے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے اور جولائی سے جنرل سروسز کے لیے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 03 پیسے ہوگیا ہے۔
اسی طرح بلک صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5.51 روپے اضافہ منظور کیا گیا ہے اور رواں ماہ سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کی منظوری دی ہے۔
Comments
0 comment