حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا، ڈیزل بھی مہنگا
ویب ڈیسک
|
31 Oct 2024
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول 1.35روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل 3.85روپے لیٹر مہنگا کردیا جبکہ مٹی کا تیل 1.48روپے اور لائٹ ڈیزل آئل2.61 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے پندرہ دن کیلئے ہوگا۔
پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہونیوالی کمی بیشی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت247.03 روپے فی لیٹرسے بڑھ کر248.38 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت251.29 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر255.14 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت163.02 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 161.54روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت150.12 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر147.51 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment