2 hours ago
حیدرآباد میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکا، ہلاکتیں
فیکٹری کی عمارت منہدم ہوگئی
ویب ڈیسک
|
15 Nov 2025
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے علاقے لیاری گوٹھ میں دریائے سندھ کے کنارے قائم ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور امدادی آپریشن جاری ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فیکٹری رہائشی علاقے سے باہر زرعی کھیتوں کے قریب واقع تھی۔ دھماکے اور آگ سے فیکٹری کا کچھ حصہ گر گیا اور کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں کی بڑی تعداد امدادی کاموں میں شامل ہو گئی۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
Comments
0 comment