دنیا کی سب سے مضبوط فوج کو ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے، آیت اللہ خامنہ ای

دنیا کی سب سے مضبوط فوج کو ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے، آیت اللہ خامنہ ای

امریکی صدراسلامی جمہوریہ ایران کو نہیں گرا سکیں گے
دنیا کی سب سے مضبوط فوج کو ایسا تھپڑ پڑ سکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے، آیت اللہ خامنہ ای

Webdesk

|

17 Feb 2026

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ائیر کرافٹ کیریئر سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اسے سمندر میں غرق کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدراسلامی جمہوریہ ایران کو نہیں گرا سکیں گے، امریکی صدر اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قراردیتے ہیں لیکن دنیا کی سب سے مضبوط فوج کو بھی ایسا تھپڑپڑسکتا ہے کہ وہ اٹھ نہ سکے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشارہ دیتے ہوئے متعدد مرتبہ ایران کی جانب بحری بیڑہ بھیجنے کا ذکر کرچکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!