کراچی بندرگاہ پر بھی خام تیل کے مزید ٹینکرز کی آمد شروع ہو گئی
ریفائنری سیکٹر کو فیڈ اسٹاک کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Webdesk
|
18 Mar 2026
کراچی : پورٹ قاسم کے بعد کراچی پورٹ پر بھی خام تیل کے مزید ٹینکرز کی آمد شروع ہو گئی۔ایم ٹی آئی اسوناس 73 ہزار ٹن کروڈ آئل لے کر کراچی پہنچ گیا ہے، ایم ٹی سرگودھا بھی 73 ہزار ٹن کروڈ آئل لے کر کراچی پہنچ گیا۔
مجموعی طور پر دونوں ٹینکرز 1 لاکھ 46 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کراچی پہنچے ہیں۔19 مارچ کو ایم ٹی لاہور کی آمد بھی متوقع ہے جو 73 ہزار میٹرک ٹن کروڈ آئل لائے گا۔
ایم ٹی کراچی بھی 18 یا 19 مارچ کو پہنچ سکتا ہے، جو 8 لاکھ لیٹرز کروڈ آئل لے کر آئے گا۔ٹینکرز کی آمد سے ملک میں خام تیل کی سپلائی میں بہتری کا امکان ہے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفائنری سیکٹر کو فیڈ اسٹاک کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔
Comments
0 comment