کراچی کی 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ کا عمل بند کردیا

کراچی کی 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ کا عمل بند کردیا

فی فلور مل 100 سے زائد لیبر ہے جب کہ واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے۔
کراچی کی 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ کا عمل بند کردیا

Webdesk

|

10 Jul 2024

کراچی : شہر قائد میں 95 فلور ملوں نے گندم کی واشنگ کا عمل بند کردیا ہے جب کہ واشنگ بند کرنے سے کراچی میں کوئی فلور مل بھی گندم کی پسائی نہیں کرے گی۔

فلور ملز کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شام سے ہی شہر میں آٹے کی سپلائی بھی بند ہوجائے گی،فلور ملز کے مطابق کراچی میں یومیہ 70 سے 80 ہزار گندم کی بوریوں کی پسائی کی جاتی ہے۔

 فی فلور مل 100 سے زائد لیبر ہے جب کہ واشنگ بند ہونے سے لیبر فارغ بیٹھی ہے۔

فلور ملرز نے کہا کہ آج سے کراچی سمیت ملک بھر کی تمام فلور ملیں احتجاجا غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی جائیں گی۔

فلور ملرز نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے فلور ملز نہیں کھولیں گے، ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بن سکتے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!