کراچی کے کن کن علاقوں میں آج گیس بند رہے گی؟ سوئی سدرن کا اعلامیہ

کراچی کے کن کن علاقوں میں آج گیس بند رہے گی؟ سوئی سدرن کا اعلامیہ

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔
کراچی کے کن کن علاقوں میں آج گیس بند رہے گی؟ سوئی سدرن کا اعلامیہ

Webdesk

|

4 Aug 2024

کراچی:سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ آج(اتوار) کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سے رات 8بجے تک گیس بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی ترجمان کے مطابق کراچی، کورنگی، ہاشم گوٹھ اور مانسہرہ کالونی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

صنعتی اور گھریلو علاقوں میں گیس کی فراہمی بندرہے گی، ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ گیس پریشر بہتر بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں۔

طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو کل سسٹم سے جوڑا جائے گا جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی رات آٹھ بجے تک بند رہے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!