کیا موٹرز کا پاکستانی مارکیٹ میں 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ
Webdesk
|
5 Aug 2024
کراچی: کیا موٹرز نے پاکستان میں الیکٹر ک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدمرکھتے ہوئے 4 نئی گاڑیاں متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کیا موٹرز کی جانب سے جن چار گاڑیوں کو متعارف کروائے جانے کا امکان ہے ان میں ای وی 5، ای وی 9، نئی اسپورٹیج، اور نئی سورینٹو شامل ہیں۔
کیا موٹرز نے اس سے قبل پاکستان میں سپورٹیج اور سورینٹو کے پرانے ماڈلز لانچ کیے تھے، اگرچہ سپورٹیج کو ایک فیس لفٹ ملی، لیکن بین الاقوامی مارکیٹوں میں دستیاب جدید ترین ماڈل کو پاکستان میں لانچ نہیں کیا گیا تھا۔
کیا ای وی 5 ایک الیکٹرک کمپیکٹ کراس اوور ایس یو وی ہے جس کی رینج 665 کلومیٹر تک ہے۔کیا ای وی 9، نئی رینج کی نمایاں خصوصیت، جدید، برقی دور کے لیے تیار کردہ ایک مکمل الیکٹرک ایس یو وی ہے۔
6 سے 7 مسافروں کو جگہ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا۔ای وی 9 میں بیٹھنے کی 3 نشستی قطاریں ہیں، جن میں 7 مسافر بیٹھ سکتے ہیں۔ اسٹینڈرڈ ماڈل میں 7 نشستیں شامل ہیں جبکہ جی ٹی لائن میں 6 نشستوں کے 2 جدید آپشنز پیش کیے گئے ہیں۔
ایس یو وی دائیں جانب کمبائنڈ چارجنگ سسٹم (سی سی ایسساکٹ کے ساتھ آتی ہے، جو 210 کلو واٹ تک الٹرا فاسٹ چارجنگ کو ممکن بناتی ہے۔ ملٹی ان پٹ چارجنگ سسٹم 400 وی اور 800 وی انفراسٹرکچر دونوں کی حمایت کرتا ہے۔
Comments
0 comment