ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا
چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرار رہی۔
Webdesk
|
25 Jun 2024
کراچی :ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہو گئی ۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی واقع ہوئی اوردس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے کی سطح پر آگئی ۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 2850 روپے پر برقرار رہی۔ علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں 2ڈالر کے کمی سے فی اونس سونا 2326 ڈالر کا ہوگیا۔
Comments
0 comment