ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Webdesk

|

13 Aug 2024

اسلام آباد : ملک میں آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں مہینے کی یکم اور 16 تاریخ کو پیٹرولیم منصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے اضافے یا کمی کا اعلان کیا جاتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!