ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔
Webdesk
|
13 May 2024
کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپے مزید کم ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 10 گرام سونے کا بھا 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 7ہزار733 روپے ہوگیا ہے جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کا بھا 10 ڈالر کم ہوکر 2329 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2349 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment