ملک میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 371 روپے اضافہ ہوا ہے۔
Webdesk
|
16 May 2024
ملک میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 371 روپے اضافہ ہوا ہے۔
اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2 ہزار 370 ڈالر فی اونس ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 370 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment