مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

بیورو آف اسٹیٹس ٹکس (پی بی ایس)کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر ہوگئیں
مئی میں ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ

Webdesk

|

16 Jun 2024

 اسلام آباد: گزشتہ 2 ماہ میں ترقی کی نمو میں معمولی اضافے کے بعد مئی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں دوہرے ہندسے کی نمو کے ساتھ نمایاں بہتری آئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹس ٹکس (پی بی ایس)کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں برآمدات 18 فیصد بڑھ کر 1.55 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 1.32 ارب ڈالر تھیں، ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر برآمدات میں 25.94 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔


تاہم ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 1.41 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا جو کہ مالی سال 2024 کے 11 ماہ میں 15.24 ارب ڈالر ہو گیا جو گزشتہ سال کے 15.02 ارب ڈالر تھا۔

نمو میں اضافے کی وجہ پچھلے مہینوں کے پھنسے ہوئے آرڈرز کے اجرا کو قرار دیا گیا ہے، حکومت نے 2024-25 میں برآمد کنندگان کی ذاتی آمدنی پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ سمیت متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، ان اقدامات کے اثرات آنے والے مہینوں میں نظر آئیں گے۔

پی بی ایس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی میں ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات میں قدر کے لحاظ سے 30 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 42.70 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ نِٹ ویئر کی قیمت میں 24.26 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 36.70 فیصد اضافہ ہو، اس لے علاوہ بیڈ ویئر کی قیمت میں 37.67 فیصد اور مقدار میں 45.67 فیصد اضافہ ہوا۔

تولیہ کی برآمدات میں قدر میں 18.18 فیصد اور مقدار میں 29.50 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سوتی کپڑے کی قدر میں ایک فیصد کمی ہوئی لیکن مقدار میں بالترتیب 23.75 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے مئی میں یارن کی برآمدات میں 35.96 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی، تولیوں کے علاوہ میڈ اپ اشیا کی برآمدات میں 32.54 فیصد اضافہ ہوا، اور خیموں، کینوس اور ترپالوں کی برآمدات میں مئی میں 10.85 فیصد اضافہ ہوا۔

مئی میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد میں 6.04 فیصد کمی ہوئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ توسیع یا جدید کاری کے منصوبے ترجیح نہیں تھے۔مصنوعی ریشہ کی درآمد میں 5.98 فیصد اور مصنوعی سلک یارن کی درآمد میں 2.41 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 تاہم، ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی دیگر اشیا میں 60.59 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی کی درآمد میں 46.95 فیصد کمی ہوئی، تاہم، سیکنڈ ہینڈ کپڑوں کی درآمد میں 11.07 فیصد اضافہ ہوا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!