انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع

ویب ڈیسک
|
15 Oct 2025
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 دن کی توسیع کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے اورٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ٹیکس بار ایسوسی ایشنز،چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجر تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبرتک 46لاکھ افراد نیٹیکس ریٹرنزجمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 30 ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا اور ایم کیو ایم رہنماوں نے بھی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ بڑھانے کی سفارش کی تھی۔
Comments
0 comment