پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہوگیا، ایک ساتھ کئی کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا
ویب ڈیسک
|
17 Jan 2024
پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط موصول ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی حکومتی درخواست پر دو ارب ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا۔
آئی ایم ایف سے قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد پاکستان کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ وزارت خزانہ زرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے گزشتہ ہفتے اقتصادی جائزے کی منظوری کے ساتھ اسٹاف سطع کے معاہدے اور اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اب تک پا 1.9 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوچکی ہے جبکہ اگلے اقتصادی جائزہ کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزے کے بعد پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈاکر ملیں گے جس کیلئے اگلے ماہ مذاکرات ہونا ہے تاہم آئندہ عام انتخابات کے باعث مذاکرات کا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت قرضے کی آخری قسط اپریل میں موصول ہونا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو دو ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پاکستان کاقرضہ جون2025 تک کیلئے روواور کیا گیا ہے جو قرضہ روول اوور کیا گیا ہے یہ رواں ماہ میچیور ہونے پر واپس کرنا تھا جسکی واپسی اب جون 2025 تک موخر ہوگئی ہے۔
Comments
0 comment