پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے۔
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

Webdesk

|

11 Jun 2024

کراچی: پاکستان میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 15ڈالر اضافے سے 2287 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2307  ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!