پاکستان میں ڈالرز کی بارش، اعداد و شمار سامنے آگئے

پاکستان میں ڈالرز کی بارش، اعداد و شمار سامنے آگئے

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 62 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے
پاکستان میں ڈالرز کی بارش، اعداد و شمار سامنے آگئے

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا 62 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی رقم کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر اور دیگر آفیشل انفلوز سے زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں 62 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 3 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی اور مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب 16 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 58 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!