پاکستان میں فی تولہ سونامزید مہنگا ہوگیا
گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے ہوگئی ہے۔
Webdesk
|
21 Jun 2024
ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، آج کاروباری روز کے دوران ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے بیان کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 248 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا فی اونس بھائو 28 ڈالر بڑھ کر 2343 ڈالر ہوگیا ہے۔
Comments
0 comment