پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے نئے احکامات جاری
Webdesk
|
11 Feb 2026
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نئے احکامات جاری کردیا ہے اور طبی سہولیات کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس میں رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکلرکے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کو اب پنشن کے حصول کیلیے پنشن بینک اکانٹ بھی کھولناہوگا۔
سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ 30 ستمبر 2023 یا اس سے قبل کے ریٹائرڈ ملازمین کو احکامات پر15 فروری سے قبل عمل درآمد کرنا ہوگا۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ رجسٹریشن کے لیے پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر ملازمین کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک کرانا ہوگی جبکہ مذکورہ مدت کے حامل ملازمین کو پنشن بینک اکانٹ کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوگی۔
سرکلر کے مطابق رجسٹرڈ نہ ہونے والے ریٹائرڈ ملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہوں گی، نئے احکامات کے تحت متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکانٹ ہونیکی تصدیق پر مبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
Comments
0 comment