پی آئی اے اور بنگلادیشی ایئرلائن کے درمیان معاہدہ، سعودی عرب کے راستے تجارت ہوگی
ویب ڈیسک
|
17 Nov 2025
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزنے بنگلہ دیش بمان ائیرلائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کرلیا، جس کے تحت پاکستان سے ڈھاکا، مدینہ اور ریاض کارگو بھیجنا ممکن ہوگا۔
ترجمان پی آئی اے کےمطابق یہ معاہدہ یکم دسمبر2025سےنافذالعمل ہوگا، شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کےدرمیان فضائی کارگو کی نقل وحرکت کو ہمواربنانا ہے۔
معاہدے سے سعودی عرب کےاہم شہروں، جدہ، مدینہ اورریاض کوٹرانزٹ گیٹ ویز کے طورپر استعمال کیا جائے گا، یہ شراکت داری علاقائی تجارت کےلیےایک اسٹریٹیجک کوریڈورقائم کرے گی۔
معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل،فارماسیوٹیکلزاور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہوجائیں گ۔
،دونوں ملکوں کی قومی ائیرلائن کےوسیع نیٹ ورکس کےذریعے معیاری اورکم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے پاکستانی برآمد کنندگان اوردرآمد کنندگان کوخطے میں سب سے زیادہ موثرکارگو خدمات تک رسائی فراہم کرنےکے لیے پرعزم ہے۔
Comments
0 comment