پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا ہوگیا
ہائی اسپیڈ ڈیزل کے علاؤہ تمام مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے
Webdesk
|
15 Dec 2024
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 3.05 روپے فی لٹر کمی کر دی۔ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 258.43 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 255.38 روپے فی لٹر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے پر مستحکم رکھی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں3.32 روپے جبکہ لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 2.78 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اگلے 15 روز کیلیے ہوگا۔
Comments
0 comment