5 hours ago
پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان، کتنی کمی ہوگی؟
حکومت کی جانب سے حتمی اعلان کل کیا جائے گا
ویب ڈیسک
|
14 Dec 2025
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 16 دسمبر 2025 سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات سستی کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں منفی رجحان برقرار رہنے کے سبب یہ اقدام متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 36 پیسے کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 85 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا، جس کے بعد 15 روز کے لیے اطلاق ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اس فیصلے سے عوام کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
Comments
0 comment