قدرت پاکستان پر مہربان، تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگیا
ویب ڈیسک
|
23 Apr 2024
قدرت پاکستان پر ایک بار پھر مہربان ہوگئی ہے کیونکہ سندھ بلوچستان کے متعدد گیس اور خام تیل کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستان پیٹرولیم کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مختلف تکنیکوں کے زریعے تیل و گیس کے کنوؤں سے پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔
پی پی ایل کے اعلامیہ کے مطابق اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 کے دوران مختلف تکنکینی مہارت اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے گیس کی یومیہ پیداوار میں 17 ایم ایم سی ایف ڈی خام تیل کی یومیہ پیداوار میں 530 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوگیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آدھی فیلڈ سے خام تیل کی پیداوار میں 450 بیرل یومیہ اضافہ ہوا۔ ہالا بلاک ادھی فیلڈ سے 5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کا اضافہ ہوا۔
کمپنی کے مطابق اسی طرح سوئی گیس فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 7 ایم ایم سی ایف ڈی اضافہ ہوا جبکہ گمبٹ سائوتھ فیلڈ سے گیس کی پیداوار میں 5 خام تیل کی پیداوار میں 80 بیرل یومیہ اضافہ ہوا ہے۔
Comments
0 comment