رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی روکنے کیلیے بڑے فیصلے

رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی روکنے کیلیے بڑے فیصلے

12سو 65 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی
رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی روکنے کیلیے بڑے فیصلے

Webdesk

|

10 Feb 2026

کراچی: شہر قائد کی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو سختی سے کنٹرول کرنے  اور مناسب قیمت پر اشیا کی دستیابی کے اقدامات کے لئے اہم اور ضروری فیصلے کئے ہیں۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں گراں فروشی کی روک تھام کے لیے جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز رابعہ سید نے اجلاس کے شرکا کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا کمشنر کو بتایا گیا کہ گراں فروشوں کے خلاف یکم جنوری سے 31 جنوری کے دوران 79 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھ ہزار 445 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئیں  جبکہ 12سو 65 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، مہم میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 93, دکانیں سربمہر کی گئیں۔

اجلاس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے اور اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو کھانے پینے کی اشیا کی مناسب  قیمت پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا، سبزی منڈی میں فروٹس اور سبزیوں کی قیمتیں مناسب مقرر کر نے وافر مقدار میں فراہم کرنے کا نظام موثر بنایا جائے گا۔

فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں اس سلسلہ میں موثر اور مربوط کوششیں کریں گے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں چیک کریں گے یقینی بنائیں گے کہ شہریوں کو سبزی منڈی میں مقرر ہوئے والی سرکاری نرخوں پر اشیا کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔

کمشنر نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ قیمتیں چیک کرنے اور ناجائز منافع خوروں کو گرفت میں لانے کے لئے متحرک کردار ادا کریں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری نرخوں کے نفاز کی کوششوں میں عدم دلچسپی پر متعلقہ افسران سے و ضاحت طلب کی جائے گی ۔پر اشیا کی دستیابی کی کو اہم بازاروں اور مارکیٹوں میں شکایتی مرا کز قائم کئے جائیں گے۔

فیصلہ کیا گیا کہ شہر کی اہم اور بڑی 13 مارکیٹوں کو ماڈل بازار اور ماڈل مارکیٹ بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے جبکہ شہر میں قائم بچت بازاروں میں میں معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!