اسرائیل اور ایران کشیدگی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، حکومت

اسرائیل اور ایران کشیدگی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، حکومت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بتادیں
اسرائیل اور ایران کشیدگی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا، حکومت

ویب ڈیسک

|

16 Apr 2024

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔ 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجوہات بارے ترجمان وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں 3.82 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوااسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4.30 امریکی ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل اور ایکسچینج ریٹ پر انحصار کرتی ہیں، ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے امید ظاہر کی ہے مشرق وسطی بحران کے خاتمے سے ریلیف مل سکے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!