سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

فی اونس سونے کی قیمت 5ہزار 58 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ۔
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

11 Feb 2026

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بدھ کو پھر بڑھ گئی، جس کے نتیجے میں سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کو فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 5ہزار 58 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے ہوگئی جبکہ فی 10 گرام گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972روپے بڑھ کر 4لاکھ 53ہزار 156روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

سونے کی قیمتیں بڑھنے کے ساتھ ساتھ  مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت 120روپے کے اضافے سے 8ہزار 735روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کے اضافے سے 7ہزار 488روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

یاد رہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز  فی تولہ سونا 5300 روپے، جبکہ دوسرے روز 1500 روپے مہنگا ہوا تھا، اس طرح 3 دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9100  روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!