سونا خریدنے والوں کے لیے اچھی خبر، زبردست کمی ریکارڈ
Webdesk
|
27 Aug 2026
کراچی: ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 605 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 329 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے سے 6 ہزار 283 روپے پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment