سونا مزید مہنگا، ہفتے کو قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونا مزید مہنگا، ہفتے کو قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ہوا
سونا مزید مہنگا، ہفتے کو قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2024

پاکستان میں ہفتے کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20ڈالر کے اضافے سے 2512ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کے اضافے سے 263700روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1457روپے کے اضافے سے 226080روپے کی سطح پر آگئی۔ 

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!