سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ 275000 سے بھی بڑھ گیا

سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ 275000 سے بھی بڑھ گیا

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی
سونا پھر سے مہنگا، فی تولہ 275000 سے بھی بڑھ گیا

ویب ڈیسک

|

14 Oct 2024

سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2659ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کے اضافے سے 275700 روپے کی سطح پر آگئی۔

فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 171روپے کے اضافے سے 236368روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی۔ا سی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!