سونا ریکارڈ اضافے کے بعد کم ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
12 Sep 2024
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے بعد ایک بار پھر کم ہوگئی ہے۔
بین الاقومی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2515 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے مثبت اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر نظر آئے اور جمعرات کو مقامی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار روپے کم ہوئی جسکے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 63 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 857روپے کی کمی سے 225480 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2900روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے پر مستحکم رہی۔
Comments
0 comment