سونے کی فی تولہ قیمت اضافہ ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں اضافہ ہوا
ویب ڈیسک
|
27 Dec 2023
مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 857 روپے بڑھ کر 1لاکھ 89 ہزار 129 روپے ہے۔
دوسری جانب بلین مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے سونے کا بھاؤ2065 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
Comments
0 comment