سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار روپے سے زائد اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار روپے سے زائد اضافہ

اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار روپے سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2026

کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 137 ڈالر فی اونس بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 495 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا۔

اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے فی تولہ ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 11 ہزار 746 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 609 روپے ہوگئی۔

سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 317 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 169 روپے کی ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 317 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 146 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!