پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر 3 روز کیلئے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ کردیا گیا

Webdesk

|

11 Sep 2026

اسلام آباد: حکومت نے غربت کی چکی میں پسی ہوئی عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر سے بڑھادیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 5 روپے 28 پیسے تک مزید مہنگی کر دیں گئیں، اوگرا نے قیمتوں کا تعین پیٹرولیم ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 375 روپے 82 پیسے مقرر کردی گئی۔

ڈیزل 5 روپے 28 پیسے پیٹرول 5 روپے 2 پیسے مزید مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی فی لیٹر قیمت 403 روپے 32 پیسے ہو گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 12 سے 14 ستمبر 3 روز کیلئے ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!