ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

گانا پابلو ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے
ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا

Webdesk

|

11 Sep 2026

کراچی: خوبرو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد موسیقی کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا اورپہلا گانا پابلوریلیز کردیا ۔

گانا پابلو ہانیہ عامر نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، گانے کا آغاز پیانو کی دھن سے ہوتا ہے جو اداکارہ کے معمول کے معصوم اور شوخ انداز سے مطابقت رکھتی ہے، تاہم اس کے بعد گانا پنجابی ہپ ہاپ کی طرز اختیار کرلیتا ہے۔

ہانیہ عامر گانے میں ان لوگوں کو مخاطب کرتی ہیں جو ان کے مطابق انہیں اس لیے جعلی سمجھتے ہیں کہ وہ بہت خوبصورت ہیں جبکہ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ لوگ انہیں حد سے زیادہ محتاط سمجھتے ہیں۔

حانیہ عامرنے مخالفین کے لیے پنجابی بول بھی گائے جن کا مفہوم یہ ہے کہ ہم ہنس رہے ہیں جبکہ آپ پیچھے بیٹھے جل رہے ہیں، ہم سکون سے ہیں اور آپ روز جھگڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گانے میں ہانیہ عامر اپنی مقبولیت کا بھی ذکر کرتی ہیں کہ مداح ہر جگہ ان کا پیچھا کرتے ہیں اور ان کے پنڈی اٹیٹیوڈ کو پورا بھارت دیکھ رہا ہے۔

گانے کے دوران اداکارہ مزیدکہتی ہیں کہ ان کے پاس ایسی حویلیاں ہیں جنہیں وہ خالی رکھتی ہیں تاہم ان کے بہت سے دوست انہیں مصروف رکھتے ہیں جبکہ ان کی مختلف شرارتیں اور سرگرمیاں بھی ان کے لیے مصروفیت کا باعث بنتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکون سے بیٹھیں، کچھ سانس لیں اور زیادہ پریشان نہ ہوں،سب لوگ یہاں انسان ہیں اور ہر شخص کو اپنے کیے کا جواب دینا ہوگا، اس لیے اپنی حیثیت کے مطابق زندگی گزارنا سیکھنا چاہیے۔

پابلوکے اختتامی حصے میں بھارتی ریئلٹی ٹی وی اسٹار راکھی ساونت کی بھی خصوصی انٹری ہوتی ہے اوروہ ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں جان کہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ پریشان نہ ہوں اور کسی قسم کا ٹینشن نہ لیں۔

 راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں حور قرار دیا اور کہا کہ ان کے چہرے پر ایک خاص نور ہے جس کی وجہ سے لوگ ان سے حسد کرتے ہیں،راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو شیرنی قراردیتے ہوئے انہیں اپنے مخالفین کا بہادری سے سامنا کرنے کا مشورہ دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!