4 hours ago
امریکا اس وقت خطرناک ملک بن چکا، ہیلری کلنٹن
Webdesk
|
11 Sep 2026
نیویارک: سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اس وقت سنجیدہ نہیں بلکہ خطرناک ملک بن چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا اس وقت سنجیدہ نہیں خطرناک ملک بن چکا ہے۔
اپنے بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ امریکا اپنے بہترین دوستوں کو بھی دھمکیاں دے رہا ہے، اور ٹرمپ کی موجودہ پالیسیوں کے سبب دنیا امریکا کے خلاف ہو رہی ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ جھوٹ بولنے کے چیمپئن ہیں اور ہر چیز سے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نیتن یاہو کی حکومت اور اس کی پالیسیوں سے نفرت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت کو مغربی کنارے میں آباد کاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
Comments
0 comment