پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

آصف محمود کا تعلق خان پور کے علاقے سورج گلی سے تھا۔
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جاں بحق

Webdesk

|

11 Sep 2026

جی بی:  پیراگلائیڈر اور معروف غوطہ خور آصف محمودچترال میں جاں بحق ہوگئے۔

اہلخانہ کی جانب سے آصف محمود کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ آصف محمود بونی میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث حادثہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں پیش آیا تھا، آصف محمود کی لاش کی تلاش گزشتہ روز سے جاری تھی جو آج مل گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق آصف محمود کا تعلق خان پور کے علاقے سورج گلی سے تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!