سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی کمی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی
ویب ڈیسک
|
23 Apr 2024
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے
عالمی مارکیٹ میں بین فی اونس سونے کی قیمت یکدم 72ڈالر کی کمی سے 2309ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 7800روپے گھٹ کر 240900روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 6687روپے گھٹ کر 206533روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کی کمی سے 2650روپے پر آگئی۔
Comments
0 comment