سونے کی فی تولہ قیمت میں 77 ہزار سے زائد کا اضافہ

ویب ڈیسک
|
19 Apr 2025
ملک میں سونے کی قیمت بدستور تاریخی بلندی پر پہنچ کر رک گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 کے آغاز سے اب تک فی تولہ سونا 77 ہزار 100 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ آج کے روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے پر برقرار رہا۔
رواں سال کے آغاز پر یعنی جنوری 2025 میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھی۔ گزشتہ 108 دنوں کے دوران قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جو ملک میں مہنگائی اور عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
اسی عرصے میں 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 66 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج کے دن 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 712 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 326 ڈالر ہو گئی ہے، جو کہ ایک نیا ریکارڈ سمجھا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment