سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کی کمی سے 2292 ڈالر کی سطح پر آ گئی
ویب ڈیسک
|
8 Jun 2024
پاکستان میں ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 70 ڈالر کی کمی سے 2292 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی ہفتے فی تولہ سونے کی قیمت 3600 روپے کی کمی سے 239400روپے ہوئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3086روپے کی کمی سے 205247 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت پچاس روپے کمی سے 2750 جبکہ دس گرام کی قیمت 42.86 روپے کمی سے 2357.68 پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment