سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

12 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے مزید بڑھ گئی
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2025

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی قیمت بڑھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 41 ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 371ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں بڑے نوعیت کے اضافے کا رحجان رہا اور ہفتے کے روز فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 59 ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام کی قیمت بھی 3222روپے بڑھ کر 3لاکھ 8 ہزار 470 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 108روپے کے بڑے اضافے سے 4121روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 93روپے کے اضافے سے 3533روپے کی سطح پر آگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!