سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر اضافہ ہوا
سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک

|

24 Jun 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد  2328 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 اور دس گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار جبکہ دس گرام کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 476 روپے پر پہنچ گئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!