سونے کی فی تولہ قیمت مزید کم ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں کمی ہوئی ہے
ویب ڈیسک
|
2 May 2024
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 2308 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ریٹ 241000 روپے ہوگیا۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 771روپے کی کمی سے 206619روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے 2620روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 8.58روپے کی کمی سے 2246.22روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
0 comment